ابنا: افغانستان کےصدر حامد کرزائی ہندوستانی حکام سے اہم مذاکرات کے لیے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔افغان صدر حامد کرزائی اپنے دورہ ہندکے دوران ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ سے مذاکرات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے جن میں زیادہ تر ہندوستان کی جانب سے امدادی ترقیاتی معاہدے ہوں گے۔ افغان صدرحامد کرزائی دورے کے دوران ، وزیرداخلہ چدم برم وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سے بھی ملاقات کریں گے۔ رواں سال میں افغان صدر کا یہ ہندوستان کا دوسرا دورہ ہے۔ ہندوستان، افغانستان سے دو ارب ڈالر امداد کا وعدہ کرچکا ہے۔ .........../169
3 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269699
افغانستان کےصدر حامد کرزائی ہندوستانی حکام سے اہم مذاکرات کے لیے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔